سکون کیا ہـے؟ اور یہ کیسے حاصل ہوتا ہے ؟ اس کے لئے سب سے پہلے ضروری ہے بُری چیزوں کو دیکھنا، سُننا، بولنا اور اُن تک جانے کے تمام دروازے خود پر بند کر دیں ۔ اپنی خواہشات پر لگام لگا دیں ۔۔ جو نعمتیں اللّٰہ نے عطا کر رکھی ہیں اس پر صبر و شُکر کریں۔۔ کیونکہ زندگی میں ہمیشہ وہ ہی لوگ پُر سُکون رہتے ہیں جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں سے زیادہ اُن نعمتوں پر شُکر ادا کرتے ہیں جو اُنھیں اللہ پاک نے عطاء کی ہیں۔۔
سکون کے لئے تنہائی میں بیٹھیں توبہ کریں ۔ نفس بغاوت کرے تو اپنے دل کو مائل کریں قرآن کی تلاوت ذکر و اذکار میں۔۔۔ دین کی مجلس میں بیٹھیں، اور دین کی بات ایسے سُنیں کہ نفس کی آواز نہ سنائی دے ۔ آپ کے یہ افعال دلوں میں سکون بھر دیں گے ۔۔ اور مرہم بن کر شفاء دیں گے ۔ کیونکہ ان سب کا تعلق "رب" سے جوڑتا ہے ۔۔اس سے جو راحت، تسلی، حوصلہ، مسکراہٹ ملتی ہے وہی تو دنیا کے ساتھ آخرت کا اصل سکون ہے...!!!
اگر پُر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو دین کو اپنی پسند کے سانچے میں ڈھالنے کی بجائے دین اسلام کے سانچے میں ڈھل جائیں ۔ مومن اللہ کا رنگ اختیار کرتا ہے نا کہ اسے اپنے رنگ میں بدلتا ہے۔۔کامل ایمان اللہ کی رضا کا طالب بن جانا ہی تو ہے۔۔ اور کامل ایمان ہی سکون کا واحد راستہ ہے۔۔۔